ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آنتوں کے بیکٹیریا دماغ کی صحت کو متاثر کرسکتے ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ لوئس(این این آئی )ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ آنتوں میں موجود بیکٹیریا ہمارے دماغ کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میزری کے شہر سینٹ لوئس میں قائم واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین

کی جانب سے چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ آنتوں میں موجود بیکٹیریا پورے جسم میں مدافعتی خلیوں کے رویے کو متاثر کرتے ہیں۔ متاثر ہونے والے ان خلیوں میں دماغ کے خلیے بھی شامل ہوتے ہیں جس کے سبب دماغ کی بافت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اعصابی مسائل، جیسے الزائمرز وغیرہ ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج میں آنتوں کے بیکٹیریا کو اعصابی مسائل سے بچنے یا ان کا علاج کرنے کے حوالے سے استعمال کے امکانات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔تحقیق کے سینئرمصنف ڈیوڈ ایم ہولٹزمین کے مطابق مطالعے میں چوہوں کو ایک ہفتے تک اینٹی بائیوٹکس دی گئیں اور ان کی آنتوں کے بیکٹیریا میں، ان کے مدافعتی ردِ عمل میں ایک مستقل تبدیلی دیکھی گئی اور اس چیز کا مشاہدہ کیا گیا کہ عمر کے ساتھ اعصابی مسائل کس حد تک ٹاو نامی ایک پروٹین سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان بیکٹیریا میں تبدیلی کرنا دماغ پر اثر مرتب کرنے کا ایک طریقہ ہوسکتا ہے بجائے اس کے کہ دماغ میں براہ راست کوئی چیز داخل کی جائے۔اس بات کے شواہد میں اضافہ ہو رہا ہے کہ الزائمرز کے مریضوں میں آنتوں کے بیکٹیریا صحت افراد کے بیکٹیریا سے مختلف ہوسکتے ہیں۔ لیکن یہ بات واضح نہیں کہ آیا یہ اختلاف بیماری کا سبب ہیں یا بیماری کے سبب ہیں اور دورانِ مرض بیکٹیریا میں تبدیلی کیا اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…