منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب نے میانوالی کوڈویژن کا درجہ دینے کی مشروط منظوری دے دی

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 9 واں اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صوبائی کابینہ کے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے 5ماہ کی قلیل مدت میں 273ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ 12 جنوری 2023تک 273ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے

تحت استعمال کئے گئے،جس پر میںپنجاب کابینہ کی جانب سے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، چیئرمین پی اینڈ ڈی واصف خورشید اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے چیف سیکرٹری او رچیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ جاری ترقیاتی پروگرام کا تسلسل جاری رہنا چاہیے۔ کمشنرز اورڈپٹی کمشنرزجاری ترقیاتی پروگرام پر کام کی رفتار متاثر نہ ہونے دیں۔عوام کا پیسہ عوامی فلاحی کاموں پر خرچ ہوتا ہے ۔عدلیہ بھی جاری منصوبوں کی تکمیل کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔پنجاب کابینہ نے بلوچستان کو 21ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کی باقاعدہ منظوری دی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ صوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پیٹ کاٹ کر بلوچستا ن کے بھائیوں کو گندم دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شروع دن سے نیت نیک ہے او راللہ تعالیٰ نے اچھی نیت کا پھل دیاہے۔عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔عمران خان کی سوچ کو لیکر آگے چل رہے ہیں۔عمران خان ہمارے قائد او رکھرے لیڈرہیں ۔جس کسی کا بھی مسئلہ سنا، حل کرنے کی پوری کوشش کی۔کابینہ ،پنجاب اسمبلی ، پولیس، انتظامیہ او رمیڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پنجاب کابینہ نے میانوالی کوڈویژن کا درجہ دینے کی مشروط منظوری دی،

میانوالی ڈویژن ضلع میانوالی او رضلع بھکر پر مشتمل ہوگا ۔یونین کونسلوں کی حد بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد میانوالی کو ڈویژن کا باقاعدہ درجہ دیاجائے گا۔تلہ گنگ کے علاقے ملتان خورد کوتحصیل بنانے کی مشروط منظوری دی گئی۔جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کی مشروط منظوری دے دی۔داجل او رمحمد پور کو جام پور کی نئی تحصیلیں بنانے کی مشروط منظوری دی گئی۔

اجلاس میں جام پور کو ضلع بنانے کے لئے مرحوم ایم این ا ے سردار جعفر خان لغاری کی کاوشوں او رخدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔یونین کونسلوں کی حد بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعدجام پور کو ضلع اور داجل ، محمد پور اور ملتان خورد کو تحصیل کا باقاعدہ درجہ دیاجائے گا۔میانوالی سے دائود خیل تک 36کلومیٹر طویل سڑک کو سی پیک انٹر چینج سے منسلک کرنے کی منظوری دی گئی۔

میانوالی میں 33کلو میٹر طویل لکی تھامے والی روڈ کو سی پیک انٹرچینج سے منسلک کرنے کی منظوری دی گئی۔اقلیتی قیدیو ںکے لئے مذہبی تعلیم مکمل کرنے پر سزا میں معافی کی منظوری دی گئی۔ٹیوٹا کورسز کرنے و الے قیدیو ںکو سزا میں معافی دینے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔جیل وارڈنز کی منظورشدہ اڑھائی ہزار آسامیوں پر بھرتیوںکی منظوری دی گئی۔پنجاب تھیلے سیمیا اینڈ جینٹک ڈس آرڈر ،

پری ونشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ جی او آرمیں سرکاری رہائشگاہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔لاہو رہائی کورٹ کی عمارت کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

لاہو رہائی کورٹ میںسائلین اور بزرگ وکلاء کے لئے لفٹ نصب کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔فیصل آباد میں نئے کورٹ رومز کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔محکمہ پراسیکیوشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے افسروں اور ملازمین کے لئے 100فیصد خصوصی الائونس کی منظوری دی گئی۔محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ، فوڈ انسپکٹر اور فوڈ سپروائزرز کے لئے بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، شیخوپورہ ، تلہ گنگ او ردیگر بار ایسوسی ایشنز کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر کے تقرر کے لئے قواعد وضوابط او رسرچ کمیٹی کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس، تمام سیکرٹریز ،کمشنرز، آرپی اوز او رضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون پر تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے خا تم النبینؐؐ یونیورسٹی کے قیام پر کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی فلاح عامہ کے لئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پنجا ب کابینہ نے کہاکہ

آپ نے ہمیشہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے۔ عمران خان کے ساتھ آپ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔ اجلاس میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ،صوبائی وزرائ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، مراد راس، لطیف نذر، ڈاکٹر افضل او ردیگر ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…