جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

صوبائی دارالحکومت میں20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے تک جا پہنچا

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں آٹے کا بحران تاحال جاری ہے کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے تک جا پہنچا ہے دوسری جانب بلوچستان حکومت کو پاسکو سے گندم مہنگی ملنے کی وجہ سے سستا آٹا پوائنٹس پر 1471 روپے میں ملنے والے 20 کلو کے سرکاری آٹے کے

تھیلے میں 39 روپے اضافہ کرکے قیمت 1510 روپے میں مختص کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں آٹے کا بحران تاحال جاری ہے کوئٹہ میں آٹا فی کل 140روپے کا ہوگیا شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے ،50کلو آٹے کا تھیلہ7100 سے اور 100 کلو آٹا 14200روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے شہر کے 11 مقامات پر سستا آٹا پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں 20 کلو آٹا 39روپے اضافے کے بعد اب 1510 روپے میں دستیاب ہے ۔محکمہ خوراک حکام نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پاسکو سے 100 کلو کی 2 لاکھ گندم کی بوریاں لی ہیں، گزشتہ سال بھی پاسکو سے 2 لاکھ گندم کی بوریاں خریدی گئی تھیں،حکومت نے پاسکو سے 100 کلو گندم 6183 روپے کے حساب سے خریدی ہے، محکمہ خوراک حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال 100 کلو گندم بوری کے ٹرانسپورٹ جارجز 705 روپے ادا کیے تھے،اس سال 100 کلو گندم کی بوری کے 737 روپے ٹرانسپورٹ جارجز ادا کیے گئے ہیںٹرانسپورٹ مہنگی ہونے کی وجہ سے 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 39 روپے اضافہ ہوا۔دوسری جانب سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے حصول کے لئے قائم پوائنٹس پر شدید رش دیکھائی دیا ،عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید سردی میں گھنٹوں انتظار کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے لہذا سستے آٹے کے پوائنٹس میں اضافہ کیا جائے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…