جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی میں بلدیاتی الیکشن سےمتعلق الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)الیکشن کمیشن کے حکم کے تحت کراچی میں بلدیاتی انتخابات (آج) اتوار 15 جنوری کوہوں گے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع میں 4990 پولنگ اسٹیشنزقائم کردیے گئے،84 لاکھ 5 ہزار 475 ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،کراچی ڈویژن میں چیئرمین،

وائس چیئرمین اور جنرل ممبر کی نشست کیلئے 9 ہزار 58 امیدوار میدان میں ہیں ، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بے یقینی کے باعث سیاسی جماعتیں موثر انتخابی مہم نہ چلاسکیں،روایتی انتخابی گہما گہمی نہ ہونے پربلدیاتی انتخابات سے متعلق ووٹرزتذبذب کا شکار رہے،کراچی کے ووٹرز کو متحرک اور متوجہ کرنے کیکے لیے مسیاسی پارٹیوں نے کارنر میٹنگز اور گھر گھر مہم کے علاوہ سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے انتخابی ماحول بنایا،انتخابی عملہ کو ہفتے کوانتخابی سامان حوالیحوالے کر دیا گیا۔کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع میں 4990 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے ہیں۔کراچی میں بلدیاتی ۔مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے پولنگ اسٹیشنز کے قریب انتخابی کمیمپ جمعہ کوہی قائم کردیے گئے ہیجو انتخابی مہم کے لیے بھی کام میں لائے گئے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 15 جنوری اتوارکوبلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن اورضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی اورانتخابی سامان کی ترسیل کا عمل جمعہ کی شام شروع کردیا گیا جو ہفتے کی شام کو مکمل ہو گیا۔انتخابی عملہ بیلیٹ پیپرزدیگر انتخابی سامان سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن منتقل کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے لیے کراچی میں 4990 پولنگ اسٹیشنز بنائے ہیں جن میں سے 3415 کو حساس، 1496 کو انتہائی حساس اور 79 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔کراچی ڈویژن میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبر کی نشست کیلئے 9 ہزار 58 امیدوار میدان میں ہوں گے۔

کراچی سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے پینل اور جنرل ممبر کی نشست پر مختلف یونین کمیٹیوں سے 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔کراچی ڈویژن کی جنرل ممبرز اور چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 22 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات 15 جنوری کو نہیں ہوں گے۔انتقال کرنے والے امیدواروں میں مختلف یونین کمیٹیوں کے 9 چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ 13 جنرل ممبرز کے امیدوار بھی شامل ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…