جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو کوئی  خطرہ  ہے یا نہیں، کیا وفاقی حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں ؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو ہم اپنے پورے نمبرز دکھائیں گے، اس حوالے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، ہمارا فوکس اس وقت بلدیاتی انتخابات پر ہے، عوام بھرپور طریقے سے حصہ لیں ۔ ایک انٹرویومیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلدیاتی ہوں یا عام انتخابات پیپلز پارٹی نہیں ڈرتی،

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کنفیوژن کلیئر ہو چکی ہے، (آج) اتوار کو ہی الیکشن کیلئے پولنگ ہو گی، پیپلزپارٹی کی مکمل تیاری ہے، انشااللہ ہم پرامید ہیں ہم اپنی اسپیس لیں گے، کارکن بھرپور تعداد میں نکل کر ووٹ کا حق استعمال کریں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے معیشت مشکل میں تھی، ان کو نظر آ رہا ہے معیشت مشکل سے نکل آئے گی، وہ اسی وجہ سے معاملات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان نے تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت کا سامنا کیا، ضروری ہے پاکستان کو پہلے مشکل صورتحال سے نکالا جائے، ملک کے مفاد میں نہیں کہ فوری عام انتخابات میں جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنیوا کانفرنس کامیاب رہی، دوست ممالک نے پاکستان کی امداد کیلئے بڑے اعلان کیے ہیں،عمران خان نے پہلے بھی آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، وہ عوام کی خدمت کرنے اور دہشت گردوں کو شکست دینے کے بجائے ذاتی مفادات کا سوچ رہے ہیں، امید کرتا ہوں ایم کیو ایم ایک بہت پرانی سیاسی جماعت ہے، وہ غیر سیاسی فیصلہ نہیں کرینگے اور الیکشن میں حصہ لیں گے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم سے رابطے میں ہے، چاہتے ہیں اتوار کو سب اپنے لوگوں کو نکالیں، جو بھی الیکشن میں کامیاب ہوا پیپلزپارٹی ملکر کام کرے گی، چاہتے ہیں کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہ ہو جہاں ہمارا اتحاد قائم نہ ہو۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…