جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حج خدمات کا معیار بلند کرنے کے لیے سعودی عرب کے کئی ملکوں سے معاہدے

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبد الفتاح مشاطعلی نے کہا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال حج کے سیزن کے لیے وزارت کی ابتدائی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر کئی اسلامی ملکوں کے 15 وفود کے ساتھ حج کے متعدد

معاہدوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاہدے حج کی آمد کو آسان بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہیں۔ معاہدوں کا مقصد ضیوف الرحمن کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنا اور ان کے مذہبی اور ثقافتی تجربے کو با معنی بنانا ہے۔ حج میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی یہ کاوشیں بھی سعودی “ویژن 2030” کے اہداف کا ایک حصہ ہیں۔ڈاکٹر مشعطلی نے حج ایکسپوکانفرنس اور نمائش کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ دستخط کیے گئے حج معاہدوں میں ہر ملک کے لیے مختص کوٹے، ان ممالک سے آنے والے عازمین کے لیے بندرگاہیں اور آمد و روانگی کے ذرائع اور حج کے امور کو منظم کرنے والے اہم ترین طریقہ کار کو شامل کیا گیا ہے۔نائب وزیر حج و عمرہ نے مصر، متحدہ عرب امارات، سینیگال، گھانا، چاڈ، تاجکستان، افغانستان، بھارت، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ، کرغزستان، بینن، سری لنکا اور تنزانیہ کے وفد سے ملاقاتیں کی ہیں۔ملاقات میں حجاج کرام کے امور سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دنیا بھر سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے والے ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے انتظامات اور تیاریوں پر بھی بات چیت کی گئی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…