جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

امریکا میں شدید طوفانی بگولے, بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

واشنگٹن(این این آئی )جنوبی امریکا میں شدید بارش نے تباہی مچادی ہے جہاں طوفانی بگولوں کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے دن کی اوقات میں بارش کے دوران 45 طوفانی بگولوں کی اطلاع دی،

تاہم اس میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ایمرجنسی سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر گیری ویور نے کہا کہ الاباما کی وسطی اوٹاگا کاونٹی میں طوفانی بگولوں کی وجہ سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔سیلما کے قریبی شہر میں طوفانی بگولوں نے شہر کے مرکزی علاقے کو شدید نقصان پہنچایا جہاں گھروں کی چھتیں اکھڑ گئیں جبکہ درخت بھی گرگئے۔ریاست سیلما کے میئر جیمز پرکنز نے کہا کہ طوفان نے واضح طور پر نقصان پہنچایا ہے،انہوں نے شہریوں پر سڑکوں اور بجلی کی گرتی ہوئی لائنوں سے دور رہنے پر زور دیا ہے۔طوفان کا سلسلہ پڑوسی ریاست جارجیا کے مشرق میں بھی جاری ہے جہاں درخت گرنے سے ایک 6 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔طوفانی بگولے ایک موسمی رجحان ہیں جس کی پیشن گوئی کرنا مشکل ہوتا ہے اور یہ امریکا بالخصوص ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں عام ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں الاباما اور مسیسیپی میں 36 طوفانی بگولوں کی اطلاع ملی تھی جس کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…