جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد جذباتی انداز میں ٹینس کو خیر آباد کہہ دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد جذباتی انداز میں ٹینس کو خرباد کہتے ہوئے اپنے 20 سالہ کیرئیر کی روداد اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کر دی۔سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ٹینس اسٹار نے آئندہ ماہ فروری میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ریٹارئرمنٹ کے حوالے سے اپنے

جذبات کا اظہار ایک طویل نوٹ کے ذریعے کیا ہے۔اس نوٹ میں انہوں نے اپنے 20 سالہ کیرئیر کے سفر پر روشنی ڈالی اور اس دوران اہل خانہ اور پرستاروں کی جانب سے ملنے والے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے کے لئے پْر عزم ہیں اور اب اپنا زیادہ تر وقت اپنے بیٹے کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 30 سال قبل صرف 6 برس کی عمر میں ان کی والدہ انہیں نظام کلب ٹینس کورٹ تربیت حاصل کرنے کے لئے لیکر گئی تھیں لیکن کوچ نے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ ابھی وہ ٹینس سیکھنے کے لئے بہت چھوٹی ہیں، جس پر انہوں نے کوچ سے کیسے لڑائی کی اور پھر کس طرح انہیں ٹینس سیکھانے کے لئے آماد کیا اور پریکٹس کا آغاز کیا۔اسی عمر میں انہوں نے ایک دن گرینڈ سلم کھیلنے اور اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا خواب دیکھا تھااور اب گرینڈ سلم سے ہی اپنے کیرئیر کے سفر کا اختتام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اب اس مقام پر پہنچنے کے بعد جب میں پیچھے مڑکر دیکھتی ہوں تو مجھے 50 سیزائد بار کھیلنے اور کئی مرتبہ جیتنے کا موقع بھی ملا۔انہوں نے اپنے ملک کے لئے تمغہ حاصل کرنے والے لمحات کو سب سے بڑا اعزاز قرار دیا اور اس سفر میں ان کا ساتھ دینے

اور ہر قدم پر ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر اپنے پرستاروں کا دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کیا کہ وہ حیدرآباد کی چھوٹی سی بچی کو آسمان کی بلندیوں تک لے گئے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنا آخری میچ ومبلڈن میں جولائی 2022 میں کھیلا تھا،

اس وقت انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے ومبلڈن کو جذباتی الوداع کہہ دیا تھا۔ابتدائی طور پر وہ گزشتہ سال یو ایس اوپن کھیلنے کے بعد پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہونے والی تھیں تاہم انہیں انجیری کی وجہ سے انہیں اپنا ارادہ ملتوی کرنا پڑا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…