جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کا شیڈول جاری ،اربوں روپے خرچ ہوں گے

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نیملک بھر میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری مارچ میں شروع ہوگی اور اپریل میں مکمل ہوگی،مردم شماری میں فوج سیکیورٹی فراہم کرے گی،34ارب روپے خرچ ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر34ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ گزشتہ مردم شماری پر17ارب روپے کے اخراجات آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیلئے ایک لاکھ21ہزار شمار کنندگان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے ایک لاکھ 26ہزار ٹیبلٹ خریدے گئے ہیں۔ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ نئی مردم شماری میں فوج صرف سیکیورٹی فراہم کریگی، مردم شماری کیلئے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 6ماہ یا اس سے زائد عرصہ کسی جگہ قیام کرنے والوں کوشمارکیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں غیرملکی شہریوں کو بھی شمار کیا جائے گا تاہم غیرملکیوں سے ان کی شہریت پوچھی جائے گی۔اس موقع پر ممبر شماریات سرور گوندل نے کہا کہ نئی مردم شماری کیلئے قومی شناختی کارڈ کی شرط نہیں ہوگی جبکہ مردم شماری کے ساتھ اکنامک ڈیٹا کا فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…