جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

چھ منٹ کی سخت ورزش الزائمر سے بچانے میں مددگار ہوسکتی ہے،محققین

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

اوٹاگو(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ صرف چھ منٹ کی شدید نوعیت کی ورزش الزائمرز سے بچانے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی اوٹاگو میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں کو یہ بات معلوم ہوئی کہ سخت جسمانی سرگرمی کے چھوٹے چھوٹے دورانیے صحت مند دماغ دورانیہ بڑھاتے ہوئے دماغ کو کمزور ہونے

کو موخر کر سکتے ہیں۔تحقیق میں محققین کا مقصد برین ڈیرائیوڈ نیوروٹروفک فیکٹر (بی ڈی این ایف)نامی مخصوص پروٹین کی پیداوار میں اضافے کا بہترین طریقہ تلاش کرنا تھا۔یہ پروٹین دماغ کی تخلیق، سیکھنے اور یادداشت کے عمل اور دماغ کی نئے روابط بنانے کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔جانوروں پر کیے جانے والے مطالعوں میں یہ بات معلوم ہوئی کہ بی ڈی این ایف کی مقدار میں اضافہ دماغ کی ساخت اور یادداشت بہتر کرتے ہوئے سیکھنے کی اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔تحقیق میں شرکا نے اس پروٹین کی پیداوار میں اضافے کے لیے چار مختلف طریقہ کار کا استعمال کیا۔ اس دوران شرکا کا قریب سے معائنہ کیا گیا۔ان طریقہ کاروں میں 20 گھنٹے کا فاقہ، 90 منٹ کی کم شدت کی سائیکلنگ، چھ منٹ کی سخت ورزش جو40 سیکنڈ کی سائیکلنگ اور 20 سیکنڈ کا وقفے پر مشتمل تھی یا فاقہ اور ورزش دونوں شامل تھے۔تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ قلیل مدتی لیکن سخت ورزش بی ڈی این ایس میں اضافے کے لیے سب سے موثر طریقہ تھا۔ اس طریقے سے دوسرے طریقوں کی نسبت پانچ گنا زیادہ پروٹین کی پیداوار ہوئی۔محققین نے بتایا کہ ایسا ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر شدید ورزش کے سبب پلیٹلیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوسکتی ہے جو بڑی مقدار میں پروٹین کو ذخیرہ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…