جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

شہزادہ ہیری کا افغانستان میں25افراد کو ہلاک کرنے کاانکشاف ،ہم شکل کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہوگئے

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

نیو یارک (این این آئی)برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنیوالے شہزادہ ہیری کی جانب سے افغانستان میں25افراد کو ہلاک کرنے کے انکشاف کے بعد ان کے ہم شکل کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہو گئے۔شہزادہ ہیری کے ہم شکل ریس ویٹک نامی شخص نے کہا کہ

جب میں نے سنا کہ شہزادہ ہیری برطانوی فوج میں گزرے اپنے وقت کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو میں بے چین ہونے لگا۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے میسج کر کے شہزادہ ہیری کی جانب سے کئے گئے انکشافات کے بارے میں بتایا تو میں کافی گھبرا گیا، میری والدہ نے مجھے خبردار کیا کہ مجھے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنے حلئے کو کچھ تبدیل کرنا ہو گا۔شہزادہ ہیری کے ہم شکل ریس ویٹک نے کہا کہ مجھے کوئی بھی شہزادہ ہیری سمجھ سکتا ہے، اس لئے جب شہزادہ ہیری کو سیکیورٹی خطرات میں اچانک اضافے کا سامنا کرنا پڑا تو میں بھی کافی پریشان ہو گیا ہوں۔ ریس ویٹک نے کہا کہ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اس طرح کی معلومات جاری کرنا بہت بڑی غلطی ہے، شہزادہ ہیری نے خود کو اور اپنے خاندان کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شہزادہ ہیری کی کتاب کو سب سے پہلے برطانوی سیکیورٹی سے گزرنا چاہیے تھا لیکن یہ عجیب بات ہے کہ ایسا نہیں کیا گیا، اب مستقبل میں برطانیہ میں کسی بھی بڑی تقریب کے دوران اضافی سیکیورٹی کی ضرورت ہو گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…