جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سردی کے موسم میں لونگ کس قدر فائدے مند ہے؟ لونگ استعمال کرنے کے مختلف طریقے اور ان کے فوائد

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لونگ خشک پھولوں کی کلی کے جس کو کھانے میں خوشبو اور ذائقے کے لئے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے، پاکستانی کھانوں میں اس کا استعمال بہت عام ہے لیکن بڑے پیمانے پر لوگ اسے نہ صرف مصالحے کے طور پر بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔خاص کر سرد اور ٹھنڈے موسم میں لونگ کا بےحد استعمال کیا جاتا ہے

یہ ٹھنڈ سے بچاتی ہے ساتھ ہی نزلہ کھانسی زکام اور گلے کے درد میں بھی آرام پہنچاتی ہے، سردی کے موسم میں لونگ کو کتنے طریقوں سے استعمال کر کے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے کے فوڈ کے مطابق سردی کے موسم میں اکثر لوگوں کو شدید کھانسی کا سامنا ہوتا ہے، ایسے میں اگر لونگ کو توے پر بھون کر اسے مسل کر نیم گرم شہد میں ملا کر کھا لیا جائے تو کھانسی رُک جائے گی۔ ٹھنڈے موسم میں ناک بند ہونا عام بات ہے لیکن اگر بند ناک کھولنے کے لئے روزانہ صبح شام گرم پانی کی بھانپ لی جائے اور پانی میں لونگ شامل کر کے اسے اُبال کر اس پانی کی بھانپ لیں تو نزلہ ہو یا زکام بےحد آرام آئے گا۔ لونگ میں درد دور کرنے کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں اگر دانت میں درد ہو یا مسوڑھے سوج رہے ہوں تو لونگ دانتوں میں دبا لیں اور اس کا عرق پیتے رہیں ایسا کرنے سے دانت کا درد دور ہو جائے گا۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ کی اندرونی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لیے لونگ اہم کردار ادا کرتی ہے لونگ والے ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش عام ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش سے زیادہ بہتر اور مفید ہوتے ہیں یہ نہ صرف منہ کی صفائی بہتر طریقے سے کرتے ہیں بلکہ مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ لونگ میں موجود طاقتور اجزاء منہ کے جراثیم ختم کرکے جلن اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔ سردی کے موسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہونا ایک عام مسئلہ ہے ایسے میں ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لونگ ہائیڈرو الکوحل مرکبات جیسے یوجینول اور فلاوونائڈز سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں، ماہرین کے مطابق کمزور ہڈیوں اور آسٹیوپوروسس والے افراد کو باقاعدگی سے لونگ کو اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیئے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…