جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعلی پنجاب نے سپریم کورٹ بار کے لئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیدیا

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء برادری کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، حکومت وکلاء برادری کو دست و بازو سمجھتی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، چودھری پرویزالٰہی نے عابد زبیری کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے وکلا برادری کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وکلا برادری کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں، میرے دروازے آپ کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد نے گرانٹ چیک دینے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی سے تشکر کا اظہار کیا، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا کہ وکلاء برادری کو جتنی عزت اور احترام آپ نے دیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، آپ کے دور میں وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لئے حقیقی معنوں میں کام ہو رہا ہے۔صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، صوبائی مشیر عامر سعید راں، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری مقتدرشبیر، ممبر محسن بیگ، صائم چودھری،،عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی، صوبائی سیکرٹری قانون اوردیگر وکلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…