منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

سیریز سے دستبردار ہونے پر افغان کرکٹ بورڈ کی آسٹریلوی بورڈ کو بڑی دھمکی

datetime 13  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ( این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا کے ایک روزہ میچز کی سیریز سے دستبردار ہونے پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کا سیریز سے دستبرداری کا اعلان غیر متوقع اور غیر منصفانہ ہے، فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی۔افغان بورڈ نے کہا کہ معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو باضابطہ خط لکھیں گے، یہ بدقسمتی ہے کہ اس اقدام سے سیاست کو کھیل میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی۔اے سی بی نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ممالک کے تعلقات کو اور کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، فیصلے سے افغانستان میں کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں اپنے کھلاڑیوں کو شریک نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اپنے فیصلے کو تبدیل نہ کیا گیا تو افغان کرکٹرز کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے بارے میں بھی از سرِ نو جائزہ لیں گے۔خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…