جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی سی بی کا بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کی ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب پرفارمنس پر بابراعظم کو محض ایک فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں

ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم کو محض ایک فارمیٹ میں کپتان بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہوم سیزن کے اختتام پر بابراعظم کی کپتانی کے مستقبل فیصلہ ہوگا جبکہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے مدت ملازمت کے حوالے سے معاہدہ بھی فروری میں مکمل ہوجائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ عرصے میں چند اہم اور بڑے فیصلے متوقع ہیں، جس میں کپتان، کوچ، بالنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے شان مسعود کو نائب کپتان بنائے جانے کا فیصلہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جبکہ تینوں فارمیٹ میں بابراعظم کا اثر و رسوخ کم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی رپورٹس گردش کررہیں تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتان مقرر کیے جاسکتے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…