ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور سعودی عرب ایک جسم دو قالب ہیں، امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک جسم دو قالب ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیتا رہے گا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ سینیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس سے ملاقات کی،

ریاض میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے کہا کہ اسلام مساوات ، رواداری اور امن کا درس دیتا ہے، اسلام میں دہشت گردی کی گنجائش نہیں ہے، پاکستان اْمت مسلمہ کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے اور وہ خطّے میں قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ حج 2023ء کے لیے عازمین کی تعداد کی حد ختم کر دی گئی ہے، اب انشا اللہ حج کورونا سے پہلے کی طرح ہو گا، اس سال عازمین حج کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہوگی، مسلمانوں کی عملی رہنمائی کے لیے علما کرام کو اپنے عمل اور کردار میں خود کو نمونہ بننا چاہیے۔ملاقات کے دوران سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ رواں سال حج سیزن میں کورونا پابندیوں کا خاتمہ خوش آئند ہے، پاکستان کے کوٹے کی بحالی اور حج کے مثالی انتظامات کی تیاریوں پر ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…