اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ریسرچ ادارے آئی آر آئی ایس نے دسمبر 2022ء میں کئے گئے سروے کے نتائج جاری کر دیے ہیں، مشکل حالات سے ملک کو نکالنے کے لئے عمران خان عوام میں مقبول ترین لیڈر، وہ مقبولیت میں 56 فیصدکے ساتھ پہلے نمبر ہیں، نواز شریف مقبولیت کے لحاظ سے 19 فیصد، آصف زرداری 2 فیصد، بلاول بھٹو مقبولیت کے لحاظ سے ایک فیصد جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی مقبولیت 0 ہے، اس طرح بلاول بھٹو اور شہباز شریف ملک کے سب سے غیر مقبول لیڈرز قرار پائے ہیں۔