لاہور( این این آئی ، مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 33روپے کمی سے471روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 22روپے کمی سے314روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت289روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔برائلر گوشت کی قیمت میں دو روز میں مجموعی طور پر98روپے کمی ہوئی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ 15کلو کمرشل آٹے کی قیمت 2100 روپے سےکم ہوکر 1750 روپے ہوگئی تاہم چکی کے آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی۔دوسری جانب لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 289 روپے پر برقرار ہے جب کہ بکرے کا گوشت 1800 روپے اور بیف 1100 روپےکلو مل رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل کرانے میں ناکام ہے۔