کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے حیدرآباد سکھر موٹروے کو دو سال کے عرصے کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت M6 موٹروے کے متعلق اہم اجلاس میں کیا گیا۔چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت
نے کہا کہ ایم 6 موٹروے ایک اہم منصوبہ ہے اور اس کے لیے حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد میں زمین کے حصول کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا، انھوں نے حکام این ایچ اے کو ہدایت کی کہM6 منصوبے کو تیز رفتار سے مکمل کیا جائے، اجلاس میں M6 موٹروے کے لیے لینڈ اکیوزیشن آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ حیدرآباد، سکھر اور شہید بینظیر آباد کیلیے لینڈ اکیوزیشن آفیسر تعینات کہے جائیں گے تاکہ زمین کے حصول کے عمل کو جلد یقینی بنایا جائے، انھوں نے سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو اور ڈویڑنل کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ خود لینڈ اکیوزیشن کے عمل کی نگرانی کریں۔اجلاس میں کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے بتایا کے حیدرآباد اور جامشورو اضلاع میں موٹروی پر کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے، اجلاس میں حکام این ایچ اے نے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کے موٹروے پر جامشورو اور روہڑی دونوں اطراف سے کام شروع کیا جائے گا تا کہ M6 موٹروے کو 24 ماہ میں مکمل جا سکے۔