بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

datetime 11  جنوری‬‮  2023 |

نئی دہلی( این این آئی) بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ہوم گرانڈ پر

سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا، انہوں نے گوہاٹی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے 113 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹںڈولکر نے 1989ء سے 2012ء تک 164 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوم گرانڈ پر 20 سینچریاں اسکور کر رکھی تھیں۔ویرات کوہلی 101 ون ڈے میچوں میں 20 سینچریاں بناکر عظیم کرکٹر کا ریکارڈ برابر کرچکے ہیں تاہم تین میچوں کی سیریز میں اگر ایک سینچری اور بناتے ہیں تو وہ ریکارڈ توڑ دیں گے۔ واضح رہے کہ کوہلی اب تک 12 ہزار 471 رنز اسکور کر چکے ہیں۔دوسری جانب کوہلی کو ایک روزہ کرکٹ میں ٹاپ فائیو بلے بازوں کی صف میں پہنچنے کے لیے مزید 180 رنز درکار ہیں جبکہ فہرست میں ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، سنتھ جے سوریا اور ماہیلا جیاوردنے شامل ہیں۔خیال رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل سچن ٹنڈولکر کے تیز ترین 23 ہزار رنز اور ون ڈے میں 12 ہزار رنز کے ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…