اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی نوجوان فلم سے متاثر، گھر میں گھس کر چاقو کے زور پر لڑکی کی مانگ بھردی

datetime 11  جنوری‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جسے سننے کے بعد ہر کسی کو بالی وڈ فلم کے کسی اسکرپٹ کی یاد آگئی۔بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے شہر لکھن کے ایک گاں مہاراج گنج میں آٹھویں جماعت کے طالبعلم نے

چھٹی جماعت کی طالبہ کے گھر میں گھس کر اس کے گلے پر چاقو رکھ کے اس کی مانگ سندور سے بھردی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب 16 سالہ لڑکا اپنے دوست کے ہمراہ 14 سالہ لڑکی کے گھر پہنچا، لڑکے نے دیوار پھلانگی اور گھر میں داخل ہوا تو دیکھا لڑکی صفائی کررہی تھی۔لڑکے نے لڑکی کے گلے پر چاقو رکھا اور زبردستی مانگ بھردی، لڑکی نے خوفزدہ ہوکر چیخ ماری ، اس سے پہلے کوئی آتا، لڑکے وہاں سے فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا باپ ڈرائیور ہے جب وہ گھر پہنچا اور معاملے کا علم ہوا تو اس نے پولیس میں شکایت درج کروادی۔تاہم پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل کا پتا لگایا اور لڑکوں کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔ابتدائی بیان میں لڑکے نے بتایا کہ وہ اس لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اسی سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا۔ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا یہ لڑکا اسکول میں بھی بچی کو تنگ کرتا تھا جس پر ہم نے اسکول ہی تبدیل کروادیا تھا لیکن وہ اب گھر آن دھمکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…