لاہو ر( این این آئی) پاکستان میں برطانیہ کیہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ ایمانداری سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میرے دل میں ہے،پاکستان سے واپس جانے پر دکھی ہوں۔برطانوی ہائی کمشنر نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بہت شکریہ، میں خدا حافظ نہیں کہوں گا کیونکہ مجھے امید ہے کہ میں واپس آئوں گا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پھر ملیں گے۔اس کے علاوہ کرسچین ٹرنر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بھی حامد میرکا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ کرسچین ٹرنر اس ماہ واپس لندن چلے جائیں گے جس کے بعد نئے برطانوی ہائی کمشنر کو تعینات کیا جائے گا۔