جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

رمیز راجہ نے جیسے بتایا اتنے برے حالات بھی نہیں تھے‘ سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود

datetime 11  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے جیسے بتایا اتنے برے حالات بھی نہیں تھے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار نئی حکومت آنے کے بعد نیا کرکٹ بورڈ کا سربراہ آنے کے خلاف ہوں

کیونکہ کام کرنے والے کو ٹائم ملنا چاہیے۔ خالد محمود نے کہا کہ کئی کھلاڑیوں پر الزامات لگے لیکن کسی کے خلاف ثبوت نہیں آئے، عامر سہیل کا نام میرے ذہن میں آرہا ہے لیکن وہ بالکل کلیئر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کھلاڑیوں پر اور الزامات لگے، ملک قیوم نے معاملے کی تحقیقات کیں، کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی گئیں، وسیم اکرم اور کچھ لوگوں کو اہم عہدے نہ دینے کی سفارش کی تھی۔یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ فکسنگ کے اندھیرے سے گزری، شاید میں واحد تھا جس کا اس طرف دھیان نہیں گیا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ مجھے تعلیم نے اچھے برے کی پہچان دی۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جب تسلسل کو توڑتے ہیں تو کرکٹ کی ایکسیلینس نہیں ہوتی، جب تک طریقہ کار مضبوط نہیں ہوں گے کامیابی نہیں مل سکتی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…