جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا پنجاب حکومت واپس لے کر اسلام آباد جانے کا اعلان

datetime 11  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں لیکن عدالتی فیصلہ آڑے آرہا ہے، عمران خان ایک فتنہ فساد اور پاکستانی سیاست میں ناسور ہے، 20 دن کے ریلیف میں پنجاب حکومت نے دو ارب روپے فی دن کے حساب سے کرپشن کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے، چوہدری پرویز الٰہی کے پاس 186کے نمبرز نہیں ہیں، اسی لئے وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے رہے۔پنجاب میں 186کا نمبر دونوں طرف نہیں ہے، پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان ہماری طرف آنا چاہتے ہیں، لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ آڑے آرہا ہے، اب وہ لوگ پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دے کر اپنے غصے کا اظہار کریں گے، ہم 180تک ووٹ لے سکتے ہیں اور قانون کے مطابق جس کے ووٹ زیادہ ہوں گے وہ حکومت بنا سکتا ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ معزز عدالت نے پرویز الٰہی کو ریلیف دیا جو پنجاب کی عوام کو بہت مہنگا پڑا ،پنجاب میں ان لوگوں نے لوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے، پرویز الٰہی نے 20دن کے ریلیف میں دو ارب فی دن کے حساب سے کرپشن کی ،ان کی ساری توجہ ماسٹر پلان کی منظوری پر رہی ،غریب آدمی آٹا لینے کے لیے رل گیا ہے، لوٹ مار کا بازار گرم ہے اس کو ختم ہونا چاہیے۔ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ فساد اور پاکستانی سیاست میں ناسور ہے، اس نے لوگوں کو بدتمیزی اور غلط حرکات سکھائی ہیں، گزشتہ روز میری گاڑی پر بھی ایک شخص نے جوتا پھینکا، جب تفتیش ہوئی تو پتہ چلا کہ وہ بھی اسی فتنے کا شکار ہوکر گمراہ ہوا تھا۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سلمان شہباز کی جہانگیر ترین سے پہلی ملاقات نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی ایسی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں ،حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لئے بیرون ملک میں مقیم ہیں ،میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جائوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…