اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے واپسی پر متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاںیو اے ای کی قیادت سے ملاقات کرینگے ،پاکستان کیلئے بڑے معاشی پیکیج کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت جنیوا میں موجود ہیں اور پاکستان واپسی پر متحدہ
عرب امارات میں ایک روزہ قیام کریں گے ،اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اماراتی ہم منصب اور صدر سے ملاقات کریں گے جس میںدونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کرینگے جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوگی،ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم یو اے ای کے صدر اور دوبئی کے حکمران سے ملاقاتوں میں معاشی پیکیج پر بھی بات چیت ہوگی اور اس حوالے سے پاکستان کیلئے بڑے معاشی پیکیج کا علان متوقع ہے ۔دوسری جانب وزیرا طلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ یو اے ای سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف 12 جنوری کو متحدہ عرب امارات پہنچیں گے ۔واضح رہے کہ اس وقت آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں ،انہوں نے یو اے ای کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ۔