بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

کراچی ، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں نمایاں کمی

datetime 10  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں گندم کی اوپن مارکیٹ کریش کرگئی اور صرف دو دن میں گندم 30 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم نے بتایا کہ گندم کے ریٹ 130 سے گر کر 100 روپے فی کلو پر واپس آگئے

تاہم اب دکانوں پر عوام کیلئے آٹا سستا کرانا ہوگا۔عبدالرئوف ابراہیم نے مزید کہا کہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈان کے حکومتی اعلان سے اوپن مارکیٹ سے گندم میں سٹے بازی کرنے والے فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی میں دو ماہ بعد آٹے اور گندم کی قیمت میں پہلی بارکمی دیکھی جارہی ہے۔وزارت غذائی تحفظ کے مطابق روس سے گندم کی پہلی کھیپ کے 2جہاز بھی گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئے، روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔ترجمان وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ روس کے علاوہ بھی مختلف ممالک سے گندم لے کرجہاز کراچی پورٹ پہنچ چکے ہیں۔ ساڑھے3 لاکھ ٹن گندم پہلے ہی کراچی بندرگاہ پرپہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…