جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی خاتون رکن مومنہ وحید کا فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اب بھی پارٹی میں ہوں، کسی سازش یا پلان کا حصہ نہیں، پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے سپیکر و وزیراعلی بنے، جو لوگ مایوس ہیں ممکن ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہ دیں،

فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔رکن صوبائی اسمبلی مومنہ وحید نے گفتگو میں فواد چوہدری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔ہر کوئی فواد چوہدری کی طرح پارٹیاں نہیں بدلتا اور نہ ہی ان کی طرح بکنے کیلئے ہوتا ہے، مجھے تو اپنی پارٹی اور چیئرمین سے کوئی شکایت نہیں تھی، صرف ایک معاملے پر کہا کہ پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دوں گی۔مومنہ وحید نے کہا کہ عمران خان کے ارد گرد ایک خوشامدی ٹولہ ہے، عمران خان کو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے رہے، فواد چوہدری بھی انہی میں سے ایک ہیں، پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے ان کی یہی نوکری رہی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ تاحال عمران خان پر حملے کا مقدمہ کیوں نہیں ہوا، میں نے پارٹی نہیں بدلی اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، رجیم چینج آپریشن ایک رات میں نہیں ہوا تھا۔انہوںنے مزید کہا کہ کچھ روز پہلے بھی کہا تھا کہ پرویز الٰہی سپیکر پی ٹی آئی کے ووٹوں سے بنے، پرویز الٰہی کو ایک جنگ کے بعد وزیراعلی بنایا گیا، میں سب سے آگے تھی، میں کسی سازش یا پلان کا حصہ نہیں ہوں۔پرویز الٰہی ہماری توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، جو لوگ مایوس ہیں ممکن ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…