جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

صوبائی حکومت کا ضرورت پوری ہونے تک آٹا افغانستان نہ بھیجنے کا اعلان

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

پشاور (این این آئی)وزیر خوراک خیبرپختون خوا عاطف خان نے کہا ہے کہ کے پی کی ضرورت پوری ہونے تک آٹا افغانستان بھیجنے کی اجازت نہیں دیں گے، یوکرین سے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن گندم کے 3شپ آ رہے ہیں، پی ڈی ایم مہنگائی مارچ بھول چکی ، یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرنے کے لیے

اقتدار میں آئے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا عاطف خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سبسڈائز آٹا اور گندم ان کے اپنے صوبے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین سے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن گندم کے 3شپ آ رہے ہیں، انصاف فوڈ پروگرام بنایا، 10لاکھ خاندانوں کو 2100روپے دینے تھے لیکن وفاق کی جانب سے فنڈز روکنے سے فوڈ پروگرام رکا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب سے آٹا لانے والوں سے بھتہ وصولی کی اطلاع ملی ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت سے بات کی ہے اور کل بھی بات کروں گا، پنجاب کی اوپن مارکیٹ سے آٹا لینے پر پابندی نہیں، اگر ہے بھی تو بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا سبسڈی والا آٹا وہاں کے عوام کا حق ہے، پنجاب کا سبسڈی والا آٹا یہاں آئے گا تو وہاں کے عوام کی حق تلفی ہے، غیر معیاری آٹے پر 10ملز کے خلاف کارروائی کر کے گندم کا کوٹہ ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکی ضرورت پوری ہونے تک آٹا افغانستان بھیجنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے جنیوا کانفرنس سے ملنے والی امدادی رقم کے اعلان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عموما اعلان کے برعکس امداد کم ملتی ہے،اللہ کرے 10ارب ڈالرز پورے ہی ملیں، سیلاب سے متعلق امداد میں ہمارا جتنا حصہ بنتا ہے ہم وفاق سے اس کا مطالبہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مہنگائی مارچ بھول چکی ہے

یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرنے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں، گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ کا کہا ہے، معاملے پر عدالتی فیصلہ بھی موجود ہے، اب اگر پنجاب حکومت سمجھتی ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینا ہے تو لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن ہوں گے تو مکمل مینڈیٹ والی حکومت ہو گی اور ملک میں استحکام ہو گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…