بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

نظر یہی آرہا ہے بابر اعظم کو کمزور کیا جا رہا ہے ، مصباح الحق کا حیران کن انکشاف

datetime 10  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ نظر یہی آرہا ہے کہ بابر اعظم کو کمزور کیا جا رہا ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔ایک انٹرویومیں مصباح الحق نے کہا کہ جس طرح کی پریس کانفرنسز اور ان پریس کانفرنسز میں سوالات ہو رہے ہیں

وہ سب دیکھ رہے ہیں، اگر کوئی فیصلہ کرنا ہے تو سب مل بیٹھ کر کر لیں، کھلاڑی ، سلیکشن کمیٹی اور بورڈ بیٹھیں اور آرام سے فیصلہ کر لیں۔مصباح الحق نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ تبدیلیاں ہونی ہیں تو کر لیں، کسی اور وجہ سے آپ کسی پر پریشر ڈال دیں، پوری ٹیم ڈسٹرب ہو یہ نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے مل کر فیصلے کریں۔سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ میرے خون میں ہے ، اس لیے کھیل سے آگاہ رہتا ہوں، جہاں بھی ہوں کرکٹ دیکھتا رہتا ہوں، کیا ہو رہا ہے یہ سب پتہ ہے، حال ہی میں تجربات کرنے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو نقصان ہوا ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جو پرفارمنس رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، ٹیسٹ کی ٹیم بہت مشکل سے بنتی ہے ، آپ نے اس میں تبدیلیاں کر دیں، ٹیسٹ ٹیم کی ڈویلپمنٹ آسان نہیں، پاکستان کو تو ٹیسٹ میچز بھی کم ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار چار تبدیلیاں کریں تو اس سے بیٹنگ اور بولنگ یکسر تبدیل ہو جائے گی، ٹیسٹ میں ہم آف ٹریک ہو ئے ہیں، تبدیلیوں سے نتائج حاصل نہیں ہو سکتے، وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان ٹیم بلاشبہ ایک طاقت کا نام ہے، وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے بولرز اور بیٹرز ٹاپ کے ہیں۔مصباح نے کہا کہ الگ الگ کپتان بنانے سے آپ بہت زیادہ چیزوں کو ہلا جلا دیں گے، ہمارے ہاں الگ الگ کپتان کرنے سے مقابلے بازی شروع ہو جاتی ہے، الگ الگ کپتان کرنے سے ایک سیاسی ماحول بن جاتا ہے، چیزیں آسان نہیں رہتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…