جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی سی بی نے شاہد آفریدی کو مستقل عہدہ دینے پر غور شروع کر دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے2023 کے ورلڈکپ تک شاہد آفریدی کوعبوری چیف سلیکٹر سے  بطور چیف سلیکٹر بنانے پر غور شروع کر دیا تاہم شاہد آفریدی اس کے لیے رضامند نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی مزید ذمہ داریاں بڑھانے کا خواہشمند ہے

اور بورڈ ورلڈکپ 2023 تک انہیں چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے، پی سی بی پی ایس ایل کے بعد اور سیریز سے قبل طویل المدتی تقرریاں کر لے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد شاہد آفریدی سلیکشن کمیٹی کو خیر باد کہہ دیں گے کیوں کہ شاہد اپنی تمام تر توجہ اپنی چیریٹی فاونڈیشن پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل المیعاد بنیادوں پر کام کرنا ممکن نہیں، کسی موقع پر پی سی بی کے ساتھ کا م کیا تو گراس روٹ لیول پر کروں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق کپتان اور عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میرے لیے مزید کام کرنا ممکن نہیں ہے، کوشش کررہا ہوں کہ جتنی دیر کام کروں ،کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اور اہل کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصہ بنیں، ہر کھلاڑی کے ساتھ خود رابطہ کررہا ہوں تاکہ رابطے کا فقدان ختم ہوسکے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…