بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ بڑی پیشرفت سامنے آگئی

datetime 10  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے لیے سال 2022 نتیجہ خیز رہا اور ، اس سال کے دوران نہ صرف تعمیراتی کام بھرپور رفتار سے آگے بڑھا بلکہ تھور اور ہربن قبائل کے درمیان صدیوں پرانا سرحدی تنازعہ بھی ختم ہوا۔ ڈی بی ڈی پی کے

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق منصوبے کے مختلف مقامات پر تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے، ان میں تین عارضی کیبل پل، ڈی ایس کیبل برج اور ایک مستقل پل، ایک ڈائیورژن ٹنل انلیٹ، ڈائیورژن ٹنل آٹ لیٹ، ڈائیورژن ٹنل II، ڈائیورژن کینال، ایک اپ اسٹریم کوفرڈیم، ایک ڈاون اسٹریم کوفرڈیم، بائیں اور دائیں ابوٹمنٹس، بیچنگ پلانٹ ، پاور جنریشن پلانٹ اور مجموعی پروسیسنگ پلانٹ شامل ہیں۔دیا مر بھاشا پراجیکٹ دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو 2028-29 میں مکمل ہونا ہے۔ پاور چائنا ،ایف ڈبلیوکے ساتھ مل کر منصوبے کا ایم ڈبلیوون ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔ 1.23 ملین ایکڑ اضافی زمین کو سیراب کرنے کے لیے 8.1ایم اے ایف کی مجموعی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جبکہ 4,500 میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو سالانہ 18 بلین یونٹس سے زیادہ فراہم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…