جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

روہڑی کے قریب پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

روہڑی (این این آئی)روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ پیش آگیا، ریل کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والا اپ ٹریک بلاک ہوگیا، ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق

روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک موڑ کاٹتے ہوئے پٹڑی سے اتر گئی جس کی وجہ سے اپ ریلوے لائن بلاک ہوگئی۔حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریلوے کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث تیزگام، فرید ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا تھا، تاہم حادثے کا شکار پاک بزنس ایکسپریس کو متبادل بوگی لگا کر لاہور روانہ کر دیا گیا ۔نصف شب کو ایک بوگی ٹریک سے اترنے کے سبب تقریبا ساڑھے تین گھنٹے اپ ٹریک معطل رہنے کے بعد بحال کردیا گیا ، حادثے کی وجہ معلوم نہ کی جاسکی، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…