بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ریاست مخالف نعرے بازی ایم کیو ایم لندن کا وکیل گرفتار

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

حیدرآباد (آن لائن )حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ریاست کے خلاف نعرے لگانے پر پولیس نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کیکارکن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 جنوری کو اے-سیکشن تھانے کے سَب انسپکٹر کی شکایت پر

ملزم کے خلاف ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعات 123 (اے)، 124 (اے) اور 34 کے تحت درج کیا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مشتبہ ملزمان نثار پنہور، عبدالرشید بھیہ (سابق ڈپٹی مئیر ایچ ایم سی) راحیل، عبدالمجید خان، ایم کیو ایم لندن کے کارکن شکیل ضیا سمیت 4 سے 5 ملزمان نے لطیف آباد یونٹ 7 میں شادی کی تقریب کے دوران الطاف حسین کی حمایت اور پاکستان مخالف نعرے لگائے تھے۔انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ سے ثابت ہوا ہے کہ مشتبہ ملزمان نے ریاست کے خلاف نعرے لگائے تھے۔پولیس نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن اور ایم کیو ایم لندن کے کارکن شکیل ضیا کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کیس میں ملزم کی ضمانت حاصل کرنے کے لیے اس معاملے کو سیشن جج کے ساتھ اٹھایا۔کیس میں ایک اور ملزم عبدالمجید کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…