جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

روسی مچھیرے کے جال میں عجیب و غریب سمندری مخلوق پھنس گئی، ویڈیو وائرل

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی مچھیرے کے جال میں عجیب و غریب سمندری مخلوق پھنس گئی جسے شکاری نے شیطانی مچھلی کا نام دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب سمندری مخلوق نارویجن سمندر سے دریافت ہوئی جس کی تصاویر مشہور روسی مچھیرے رومن فیڈروسوف نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق تصویر کے ساتھ مچھیرے نے کیپشن دیا کہ اس نے حال ہی میں ایسی مچھلی پکڑی ہے جسے بھیڑیا مچھلی، شیطانی مچھلی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، یہ نیلے اور گرے رنگ کی مچھلی ہے جس کا منہ کسی خوفناک کتے کی طرح ہے۔رومن کی جانب سے شیئر کی گئی عجیب و غریب مچھلی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلی کی آنکھیں اور منہ باہر کی جانب نکلے ہوئے ہیں۔ویڈیو کو اب تک ساڑھے 3 لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ 11 ہزار سے زائد لوگوں نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…