جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو فوری پاکستان پہنچنے کی ہدایت کر دی

datetime 9  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث حمزہ شہباز کو فوری طور پر پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی۔پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز آج

(منگل ) لندن سے براستہ دوحا پاکستان پہنچیں گے اور واپس آکر فوری طور پر اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ حمزہ شہباز گزشتہ ماہ کے آغاز میں لندن گئے تھے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی صورت میں وزیراعلی پنجاب کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے، اس سلسلے میں ہفتے کے روز پارٹی رہنماں کے اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورت حال اور وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔دوسری جانب تحریک انصاف نے پجاب اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کو عدالتی حکم سے مشروط قرار دیتے ہوئے ووٹ لینے کے بعد فوری طور پر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتے کے روز عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی سیاست اور پنجاب اسمبلی تحلیل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…