جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کی اتحادی جماعت نے بھی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا

datetime 9  جنوری‬‮  2023 |

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کوانتظامی اور مالی طور پر دیوالیہ کرنے اورجاری ہوشربا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبائی صدر ایمل ولی خان کی

ہدایات کی روشنی میں بدھ11 جنوری کو صوبہ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کرے گی، احتجاجی مظاہروں میں اے این پی اور تمام ذیلی تنظیمیں شرکت کریں گی۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع اور متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے اے این پی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہاکہ ہم کل بھی مہنگائی کے خلاف میدان میں تھے اور آج بھی ہے اگر موقف بدلا ہے تو وہ لنگڑے اینڈ کمپنی کا بدلا ہے،ہم عوام سے ہیں اور عوام ہم سے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صوبے کے نااہل حکمرانوں کی بدولت آج عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں،صوبائی حکومت عوام کی مشکلات کو فراموش کرکے بنی گالہ کی لڑائی میں مصروف ہیں۔ اے این پی عوام کو ان مشکل حالات میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی، احتجاجی مظاہروں میں تاجر تنظیمیں، وکلاء، اساتذہ اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں سے بھی شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…