بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا صارف کے طعنے پر شاداب کا کرارا جواب

datetime 9  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) بگ بیش میں انجری، سوشل میڈیا صارف کے طعنے پر آل رائونڈر شاداب نے کرارا جواب دیدیا ۔ قومی ٹیم کے اسٹار آل رائونڈر شاداب خان کی انگلی آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں فریکچر ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ایسے میں جہاں کرکٹر

کے مداحوں نے ان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں ایک ناقد نے شاداب کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا طعنہ دیا۔صارف نے لکھا ‘غیر ملکی لیگز آپ پیسوں کے لیے کھیلتے ہیں، اس کے بعد زخمی ہوجاتے ہیں اور پھر قومی ٹیم کے میچز چھوڑ دیتے ہیں۔کرکٹر نے اس تنقید کا تفصیلی جواب دیا اور بتایا کہ بگ بیش لیگ کی وجہ سے آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ میں میری کارکردگی اچھی رہی، مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا آپ کو بہتر بناتا ہے۔شاداب نے لکھا کہ جہاں میں قومی ٹیم کے لیے سلیکٹ ہوا وہاں ملک کے لیے کھیلوں گا۔آل رائونڈر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ انگلی کی انجری کبھی بھی ہوسکتی ہے، پریکٹس میں کسی کو بھی گیند لگ سکتی ہے پھر چاہے وہ آسٹریلیا ہو یا پاکستان۔شاداب خان نے کہا کہ نئی جگہوں اور تجربات سے انسان سیکھتا ہے، یہ مقصد ہوتا ہے کہ سیکھ کر پاکستان کے لیے اچھا کریں۔ قومی ٹیم کے اسٹار آل رائونڈر شاداب خان کی انگلی آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں فریکچر ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…