بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

سعودی سرجنز کا بڑا کارنامہ, 8ماہ کی بچی کو صحت مند دل لگا دیا

datetime 9  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں ریاض میں قائم اسپتال کے سرجنز کی ٹیم نے 8 ماہ کی بچی کو صحت مند دل لگایا،عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب میں کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کی پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری ٹیم نے دارالحکومت ریاض میں

24گھنٹوں کے دوران 2 بچیوں کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیے ،آپریشن سے قبل دونوں لڑکیاں، ایک 8 ماہ سے کم عمر اماراتی بچی، اور ایک 19 ماہ کی سعودی بچی دل کی خرابی کی وجہ سے تشویش ناک حالت میں تھیں، دونوں بچیوں کو ٹرانسپلانٹ کے انتظار میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں بھی رکھا گیا تھا،آٹھ ماہ کے بچے کے دل کی پیوندکاری کا کیس مشرق وسطی کے سب سے کم عمر بچے کا کیس بن گیا ہے، اس سے قبل 11 ماہ کی غیم نامی بچی کے دل کی پیوند کاری 2021 میں ہوئی تھی،پہلی سرجری کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کی سرجیکل ٹیم نے ایک متوفی عطیہ دہندہ کے دل کو نکال کر لانے کے لیے دبئی کا سفر کیا۔ جب کہ دوسری سرجری کے لیے ٹیم نے مکہ مکرمہ کا سفر کیا،سفری سہولت سعودی وزارت دفاع کی ایرومیڈیکل ایوکیویش ٹیم، اور متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر فار ریگولیٹنگ ڈونیشن اینڈ ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشو نے فراہم کی،ٹرانسپلاٹ کے بعد دونوں بچیوں کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…