تہران(آئی این پی)ایران کی عدالت نے پولیس کی زیر حراست نوجوان لڑکی مھسا امینی کی ہلاکت پر ملک گیر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے مزید 3 مظاہرین کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے الزام میں سزائے موت سنادی
،عالمیمیڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں مزید 3مظاہرین کو سزائے موت سنانے کے بعد مجموعی تعداد 17ہوگئی ہے جب کہ 4مظاہرین کو پھانسی بھی دی جا چکی ہے،ایران کی عدالت نے گزشتہ روز جن 3مظاہرین کو سزائے موت سنائی ان پر اللہ کے قانون سے جنگ، ملک دشمنوں کے ہاتھوں کھیلنے اور ریاست کے نظریات کو نقصان پہنچانے کے علاوہ سیکیورٹی فورسز پر قاتلانہ حملے کے الزامات عائد کیے گئے تھے،عدالت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے کے بعد سزا سنائی گئی ہے، ملزمان کو سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔