ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض دینے والی کمپنیوں کو نئے ریگولیٹری تقاضوں سے آگاہ کردیا

datetime 7  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(آن لائن)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ڈیجیٹل قرض دینے والی کمپنیوں کو نئیریگولیٹری تقاضوں کے بارے میں آگاہ کیا، جو مس سیلنگ کو روکنے ،صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت اور شکایات کے ازالے کے لییحال ہی میں جاری کیے گئے سرکلر نمبر 15 کے ذریعے نافذ کیے گئے ہیں۔

تمام لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کی سینئر انتظامیہ نے ایس ای سی پی کی طرف سے منعقد کردہ آن لائن سیشن میں شرکت کی۔ سرکلر 15کے اہم نقات کا جائزہ لیتیہوئے، ایس ای سی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالدہ حبیب نے شرکاء کو بتایا کہ ایس ای سی پی نے قرضے کی رقم سے اپ فرنٹ چارجزکاٹنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مزید یہ کہ ڈیجیٹل لینڈنگ کمپنیوں کو گوگل پلے اسٹور یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر ایک سے زیادہ ڈیجیٹل ایپ چلانے سے روک دیاگیا ہے۔ تاہم ،مختلف پروڈکٹس اور اسکیمیں ایک ماسٹر ایپ کے تحت لانچ کیے جا سکتے ہیں۔وہ کمپنیاں جو پہلے سے ایک سے زیادہ ایپ چلا رہی تھیں، انہیں ایک ماسٹر ایپ کی شناخت کرنے اور دیگر ایپس کو 90 دن کے اندر بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صارفین کے ڈیٹا کی رازداری اور پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ فرم سے ایپس کی آڈٹ رپورٹس بھی نئی ریگولیشنز میں شامل ہیں۔ ڈیجیٹل قرض دہندگان کو بھی اپنے موبائل ایپلیکیشنز پر اپنا پورا کارپوریٹ نام ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔

ایس ای سی پی کے ایڈیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر احمد عبدالمعیز خواجہ نے شرکا کو قرض کی شرائط و ضوابط کے واضح ڈسکلوڑرز، کریڈٹ رسک کے انتظام کیتقاضوں، صارفین کی شکایات کے ازالے کے نظام ،اور قرض کی وصولی کے جائزطریقوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نان بینکنگ فنانس کمپنیاں قرض لینے والے کی پیشگی اجازت کے بغیر قرض کے معاہدے کی شرائط کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔

شرکاء نے ڈیجیٹل قرضے کی صنعت کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک پیش کرنے کے لیے ایس ای سی پی کی کوششوں کو سراہا۔ایس ای سی پی کی لائسنس یافتہ ڈیجیٹل قرض دینیوالی کمپنیوں میں سرمایا مائیکرو فنانس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، کاشیو فنانشل سروسز لمیٹڈ، کریڈٹ فکس فنانشل سروسز لمیٹڈ، قسط پے بی این پی ایل پرائیویٹ لمیٹڈ، سیڈ کریڈ فنانشل سروسز لمیٹڈ، فنجا لینڈنگ سروسز لمیٹڈ، تیز فنانشل سروسز لمیٹڈ، ابھی پرائیویٹ لمیٹڈ، مائیکرو کریڈٹ فنانشل سروسز لمیٹڈ، اور ہمراہ فنانشل سروسز لمیٹڈ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…