نواز شریف کو تاحیات ن لیگ کا قائد منتخب کرانے کی تیاریاں پارٹی آئین میں تبدیلی پر کام شروع

7  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایک ماہ میں انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کی ہدایت کردی۔ پارٹی آئین میں تبدیلی کے بعد نواز شریف کو تاحیات قائد مسلم لیگ نون منتخب کیا جائے گا، سینئر نائب صدارت ملنے کے بعد مریم نواز کے لئے پارٹی صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں قائد ن لیگ نواز شریف نے ایک ماہ میں انٹرا پارٹی انتخابات کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو تاحیات پارٹی قائد منتخب کیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے آئین میں تبدیلی کی جائے گی، سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی آئین میں تبدیلی پر کام شروع کر دیا ہے۔ ادھر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صدر ن لیگ شہباز شریف نے نواز شریف کی خواہش پر مریم نواز کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا۔ شہباز شریف نے انٹرا پارٹی انتخابات کے بغیر پارٹی آئین کے تحت مریم نواز کوسینئر نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مقرر کیا۔ پارٹی آئین کے تحت سینئر نائب صدر پارٹی کا قائم مقام صدر بن سکتا ہے۔ سینئر نائب صدارت ملنے کے بعد مریم نواز کے پارٹی صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، پارٹی آئین کے تحت صدر منتخب ہونے کے لیے سینئر نائب صدارت کا عہدہ ہونا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم صفدر کو پارٹی چیف آرگنائزر کا عہدہ بھی نواز شریف کے کہنے پر دیا گیا۔

بطور چیف آرگنائزر مریم نواز پارٹی میں تنظیمی تبدیلیوں کیلئے صدارتی اختیارات استعمال کر سکیں گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم تنظیمی تبدیلیوں کا ٹاسک دے دیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ متعددسیئنر پارٹی رہنماؤں کو مریم نواز کے لا محدود اختیارات پر تشویش ہے اور یہ خدشہ ہے کہ کیا مریم نواز کا اگلا ہدف پارٹی صدارت ہو گا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں پارٹی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گی اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…