ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

پارلیمنٹ حملہ کیس:مجلس وحد ت المسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس کو 8 سال بعدبڑا ریلیف مل گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد ( آن لائن)پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس کی آٹھ سال بعد مستقل ضمانت منظور کر لی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ راجہ ناصر عباس کی حد تک ابھی تک کچھ ثابت نہیں ہوا ۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ، راجہ ناصر عباس اپنے وکیل خاور امیر بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ اسپیشل برانچ کا اہلکار بھی عدالت کے سامنے پیش ہوا اور موقف اپنایا کہ جو ایف آئی آر لکھا ہے وہی واقعہ ہوا تھا ، دھرنے کے دوران اس روز چار پانچ لوگ مجھے اٹھا لے گئے تھے ، پی ٹی آئی ، پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ ایک وحدت المسلمین کا بندہ بھی تھا ، میں اس کے بعد ساتھ آٹھ ماہ چارپائی پر پڑا رہا ہوں ، وکیل خاور امیر بخاری نے بتایا کہ راجہ ناصر عباس کو بدنیتی پر پولیس نے مقدمہ میں نامزد کیا ، کوئی میڈیکل رپورٹ بھی ریکارڈ پر موجودہ نہیں جبکہ تفتیش افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ راجہ ناصر عباس کی حد تک ابھی تک کچھ ثابت نہیں ہوا ، باقی جو لوگ تھے ان میں سے ابھی تک کوئی پکڑا بھی نہیں گیا ، طاہر القادری پہلے ہی مقدمہ میں اشتہاری ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس کی مستقل ضمانت منظور کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…