اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بتا دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بتا دیا

ممبئی ( این این آئی) پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا پلان بتا دیا۔ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں آئندہ ماہ ریٹائر ہونے کا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے مجھے دستبردار ہونا پڑا، میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی عورت ہوں۔ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیریئر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی، پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جائوں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…