بدھ‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور ، گوجرانوالہ ، ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گئے

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، گوجرانولہ ، ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گیا ،کالعدم تحریک طالبان کے 5دہشت گرد گرفتار ۔قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل۔ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن ، 21ہزار 227افراد سے پوچھ گچھ ،130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ‘حکام

لاہور ( این این آئی) لاہور ، گوجرانولہ ، ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گیا ،کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ حکام کے مطابق ملزمان میں انعام الحق ، مسکین اللہ ، واحد خان ، شیر نقیب اور شاہ ولی شامل ہیں اور دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ، 21ہزار 227افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے ۔

موضوعات:



کالم



26نومبر کی رات کیا ہوا؟


جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…