جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ویژن 2030 سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کیلئے رجسٹریشن کی اجازت دے دی

datetime 7  جنوری‬‮  2023 |

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے رجسٹریشن کی اجازت دے دی،سعودی وزارت حج وعمرہ نے سال 1444ھ کے لیے حج ادا کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے “نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون مملکت عازمین کے لیے جلد رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت حج نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے اندراج کرنے کی بھی اجازت دی ہے، خواتین کے لیے محرم کو ترجیحی شرط سے خارج کر دیا گیا ہے،اسی طرح اس سال حج کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے کم از کم عمر 12سال ہو گی، جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو رجسٹریشن کے لیے ترجیح دی جائے گی، ساتھ ہی شہریوں کے لیے “قومی شناخت” یا “مقامی شناخت” کی موجودگی ضروری ہے، سعودی وزارت حج وعمرہ نے وزارت کی ویب سائٹ اور “نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون ملک سے آنے والے عازمین کی جلد رجسٹریشن کی دستیابی کا اعلان کیا ہے،جو حضرات رواں سال 1444ھ کے لیے مناسک حج ادا کرنے کے خواہشمند ہیں وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں وزارت حج مناسک حج کی ادائی کے لیے درخواست کے طریقہ کار کو آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو سعودی ویژن 2030پروگرام کے مقاصد اور اہداف کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…