جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مغربی اوربالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہوگئیں، جو ویک اینڈ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو نگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 07 اور 08 جنوری کے دوران کوئٹہ، ڑوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین،

ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق07 سے 09 جنوری کے دوران، مری، گلیات،کشمیر(وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شِگر)، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات نے کہاکہ بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی، اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث دن کے درجہ حرات میں 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان بھی ہے،ممکنہ برفباری پہاڑی علاقوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدو رفت میں رکاوٹ کا اندیشہ ہے ، تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…