جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عوام کیلئے خوشخبری ، روس سے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)روس سے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ہو چکیں،وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روس سے سستے تیل کی خریداری ہوگی

معاہدہ کی تیاری جاری ہے،روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ ڈسکاونٹ دے گا۔ انہوںنے کہاکہ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے ،روس کا سنیئر ترین وفد پاکستان آرہا ہے،روسی وزیر توانائی وزیر مملکت توانائی سمیت پورا وفد آئیگا۔ مصدق ملک نے کہاکہ ہم پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہو،ریفائنریز سے بات کرنے کے بعد روس کے سامنے اپنی طلب رکھی۔ انہوںنے کہاکہ معاہدے کی تیاری مکمل ہیقبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا،ریفائنریز پالیسی میں ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد میں بچت ہوگی سرمایہ کاری کرینگے،حکومت ڈیوٹیز کی مد بچت کاباقاعدہ آڈٹ کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ جدت اور ریفائنریز اپ گریڈیشن میں پیسے لگیہمارے ملکی مفاد میں ہے،ہماری ریفائنریز بلیک آئل تیار کرتی ہیں جسکی کہیں مارکیٹ ہی نہیں ۔ مصدق ملک نے کہاکہ ہماری ریفائنریز تیس فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں،جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پیٹرول ذیزل زیادہ بنائیں گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…