ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

امریکا میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد کا قتل

datetime 5  جنوری‬‮  2023 |

امریکا میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد کا قتل

اوٹا(این این آئی )امریکی ریاست اوٹا اینوک سٹی میں ایک خاندان کے آٹھ افراد کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینوک کے حکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ البرٹ ڈرائیو کے علاقے میں ایک گھر میں 8 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ، ہلاک ہونیوالوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں ۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ واقعے کے بارے میں تاحال زیادہ معلومات نہیں دی جاسکتی کہ آیا واقعہ خودکشی کا ہے یا دہشتگردی کا اور اس سے دیگر شہریوں کو مزید خطرہ ہے یانہیں ؟ اس بارے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ 8ہزار آبادی پر مشتمل یہ علاقہ اینوک سٹی میں لوگ ایک مضبوط کمیونٹی کی طرح رہتے ہیں جہاں گھر شاذ و نادر ہی فروخت کیے جاتے ہیں اور تمام لوگ ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں ۔ریاستی حکام کی جانب سے واقعے پر دلی رنج کا اظہار کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…