جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

کینیڈا میں غیر ملکیوں پر بڑی پابندی عائد

datetime 5  جنوری‬‮  2023 |

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا میں غیر ملکیوں کے گھر خریدنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ پابندی کا مقصد دنیا میں گھروں کی سب سے زیادہ مہنگی اور ناقابلِ خرید مارکیٹ پر دبا ئوکو کم کرنا ہے۔برطانوی نشریاتی اداے کے

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے اب کینیڈا میں غیر ملکی افراد اور وہ افراد جو کینیڈا کے مستقل رہائشی نہیں، وہاں جائیداد نہیں خرید سکتے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار کینیڈین ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔دسمبر کے آخری دنوں میں اس پابندی کے لاگو ہونے سے محض 11 دن پہلے کینیڈا کی حکومت نے قواعد میں کچھ لوگوں کو اس پابندی سے مستثنی قرار دیا، جن میں غیر ملکی طلبا جو کم از کم پانچ سال سے ملک میں ہیں، پناہ گزین اور عارضی ورک پرمٹ والے افراد شامل ہیں۔ایک بیان میں وفاقی وزیر ہائوسنگ احمد حسین نے کہا کہ اس پابندی کا مقصد خریداروں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے کہ وہ گھروں کو محض ایک جائیداد نہ سمجھیں بلکہ گھر کو ایک خاندان کی پرورش اور رہنے کی جگہ سمجھا جائے۔رپورٹ کے مطابق اس سال موسم گرما تک کینیڈا میں ایک گھر کی اوسط قیمت 7 لاکھ 77 ہزار 200 کینیڈین ڈالر تھی جو کہ کسی متوسط طبقے کے فرد کی ٹیکس کے بعد بچ جانے والی آمدن سے 11 گناہ زیادہ ہے۔کینیڈا کے دو بڑے شہروں ٹورانٹو اور وینکوور میں گھر کی اوسط قیمت دس لاکھ کینیڈین ڈالر ہے جو اسے دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں شمار کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…