جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مریم نواز کوپارٹی صدر بنانے کی خبریں محمد زبیر کا ردعمل آگیا

datetime 5  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ کارکنان اور عوامی مطالبے پر مریم نواز کو سینئر نائب صدرکا بااختیار عہدہ دیا گیا ہے،پہلے وہ لاہور میں ایک سیکرٹری جنرل تک نہیں لگا سکتی تھیں،مریم نواز کو صدر بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن مریم نواز جلد پاکستان آرہی ہیں اور پورے پاکستان میں پارٹی کو آرگنائز کریں گی۔

صرف لاہور میں بیٹھ کر سیاست نہیں کی جا سکتی ہے، اب وہ پورے سات دن ،چوبیس گھنٹے سیاست کریں گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف و نو منتخب سینئر نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر کارکنان کے پرزور مطالبے اور الیکشن سال کو مدنظر رکھ کر کیا گیاہے،کارکنان اور سپورٹرز کی خواہش تھی کہ مریم نواز کو اہم عہدہ دیا جائے جو پورا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کہتے تھے کہ 10سے 12نائب صدر موجود ہیں، لہذا مریم نواز کے پاس ایسا عہدہ ہونا چاہیے جس میں ان کے پاس فیصلہ سازی کابھی اختیار ہو اور ڈیلیور کرسکیں، مریم نواز واحد شخصیت ہیں جو پورے پاکستان میں پارٹی کیلئے مہم چلا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو اب پارٹی فیصلہ کن اختیار مل گیا ہے، چیف آرگنائزر بن گئی ہیں، پہلے وہ لاہور گلبرگ کا جنرل سیکرٹریٹ تک نہیں لگا سکتی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے صدر ابھی شہباز شریف ہیں، مریم نواز کو صدر بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن مریم نواز جلد پاکستان آرہی ہیں اور پورے پاکستان میں پارٹی کو آرگنائز کریں گی۔

صرف لاہور میں بیٹھ کر سیاست نہیں کی جا سکتی ہے، اب وہ پورے سات دن ،چوبیس گھنٹے سیاست کریں گی، تمام طبقہ فکر، پارٹی ورکرز، لیڈر شپ سے ملاقاتیں کریں گی۔ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی 2023میں ہی ہونی ہے لیکن واپسی عام انتخابات سے جڑی ہوئی ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ میثاق معیشت پر یقین نہیں رکھتا ہوں،سیاسی جماعتوں کے اختلافات ہی معاشی پالیسیوں پر ہوتے ہیں، ایک ہی طریقہ کار معیشت کو درست کرنے کیلئے نہیں ہو سکتا ہے۔

جمہوریت کیلئے ضروری ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں اور اداروں کی مداخلت نہ ہو۔ محمد زبیر نے کہا کہ ٹیکس ریفامز کرنے کے حوالے سے بہانے بازی سے کام لینے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت کو فیصلے کا اختیار ہے کہ وہ فیصلے لے، ذمہ داری کو نبھائیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…